Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

'گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی فاسٹ بولرز کو روبوٹ بنادے گی'

شائع 11 جون 2020 01:40pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے خبردار کیا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی فاسٹ بولرز کو روبوٹ بنادے گی۔

آئی سی سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے انٹرنیشنل میچز میں بولرز کے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس تمام تر صورتحال پر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بولرز آئیں گے اور بغیر سوئنگ کے بولنگ کرکے چلے جائیں گے، یہ ان کیلئے بھی عجیب صورتحال ہے کیونکہ وہ خود گیند کو تھوک سے چمکاتے اور سوئنگ کرتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ بھی اس مشکل وقت میں احتیاطی تدابیر کے حامی ہیں، بولرز کو گیند کے پرانے اور کھردرے ہونے کا انتظار کرنا ہوگا تاکہ وہ سوئنگ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ گیند کو چمکانے کیلئے ویسلین استعمال ہوسکتی ہے لیکن اسے بھی ایک حد تک استعمال کیا جاسکتا ہے، دیکھنا ہوگا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں کیا صورتحال رہتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div