Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے ...
اپ ڈیٹ 30 جون 2020 11:26am

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،مقدمے میں انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملے کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے ایس ایچ او میٹھادر رضوان پٹیل کی مدعیت میں درج کیا ۔

مقدمے میں ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہش گردی، قتل، اقدام قتل، سندھ آرمز ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں ملزمان سے ملنے والی سب مشین گنز کے نمبرز درج ہیں، مقدمے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے قبضے لئے گئے 2موبائل فونز کا بھی اندارج کیا گیا ہے،قبضے میں لئے گئے موبائل فونز میں سے ایک موبائل فون اینڈرائڈ جبکہ ایک سادہ موبائل فون ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں سے مقابلے میں 4دہشتگرد مارے گئے، حملے میں کورٹ پولیس کے سب انسپکٹر محمد شاہد کی لاش مین گیٹ کے پاس پڑی تھی، قریب ہی چیک پوسٹ کے پاس 2 سیکیورٹی گارڈز کی لاشیں پڑی تھیں،کچھ فاصلے پر آر آر ایف کے دو جوان امتیاز علی اور شہزاد زخمی حالت میں پڑے تھے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کے داخلی دروازے کے ساتھ ایک دہشتگرد اور دوسرے کی درخت کے لاش موجود تھی۔

جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں دستی بم، لانچر، رائفل ، گرینیڈ، گولیاں، میگزین، کھانے پینے کا سامان، ایس ایم جیز، کٹ بیگ پانی کی بوتلیں اور دیگر گولہ بارود ملا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے میں چاروں دہشتگردوں کو مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا جبکہ حملے میں ایک پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید اور 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div