Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

لاہور:اسمارٹ لاک ڈاؤن،پہلے فیز میں سیل علاقے کھول دیئے گئے

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پہلے فیزمیں سیل علاقے کھول دیئے گئے...
شائع 01 جولائ 2020 11:02am

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پہلے فیزمیں سیل علاقے کھول دیئے گئے جبکہ دوسرےفیزمیں بند علاقے3روزبعد کھلیں گےمگرایس اوپیز پر عمل درآمد تاحال نہیں کیا جارہا ۔

لاہور سمیت پنجاب کے 61مقامات سے رکاوٹیں تو ہٹ گئیں مگر زمین پر گری خاردار تاریں ختم ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی یاد دلا رہی ہیں۔

لاہور کے شہری ابھی بھی اپنے ایریا میں کورونا کیسز نہ ہونے کے باوجود 14روزہ پریشانی کا ہی شکوہ کررہے ہیں۔

علاقے سے باہر آنے جانے کی مشکلات تو ختم ہوگئیں مگر سیل علاقوں کے کھلنے سے پہلے اور بعد میں بھی شہری ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھنے پر توجہ نہیں دے رہے۔

دوسرے فیز میں بند کئے گئے ڈیفنس،گلشن راوی، گلبرگ، جوہرٹاون اور اندورن شہر سمیت 7علاقے 3روز بعد کھلیں گے۔