Aaj News

بدھ, جون 12, 2024  
06 Dhul-Hijjah 1445  

ریلوے مسافروں کیلیے بڑا ریلیف: ٹرین کے کرایوں میں کمی

2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کمی کی گئی جبکہ آج سے عمل درآمد کیا جائے گا
شائع 21 مئ 2024 09:19am

ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔

ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کی گئی۔

علاوہ ازیں تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے ہو گیا ہے، 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کمی کی گئی جبکہ آج سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

پاکستان

Pakistan Railways

Pakistan Railway

transport fare