عمران خان نے ابھی تک میرے کسی چیلنج کوقبول نہیں کیا،بلاول بھٹو
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےابھی تک میرے کسی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کی ناکامیوں پرایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں مسئلہ کشمیر، معیشت اور کوروناپربات کی،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کی کرپشن کواجاگرکیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے عمران خان کوپہلاچیلنج یہ کیاتھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کرلیں، دوسراچیلنج یہ کیا تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی جیسااسپتال دکھا دیں۔
Yest press-con PTI failures on Kashmir,econ,covid & corruPTIon. PTI cant answer any questions. Still havent accepted any challenges 1)IK debate party heads in NA/TV 2)name 1 PTI gov hospitals that match NICVD 3)KP/Punjab match Sindh per capita testing https://t.co/5Dmgs3wNbN
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 14, 2020
چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم کو تیسراچیلنج یہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹیسٹ کاسندھ سےموازنہ کروادیں لیکن عمران خان نےابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔
Comments are closed on this story.