Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

'بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو دیکھ کر ٹنڈولکر کی یاد آنے لگتی ہے'

ویسٹ انڈیز سابق مایہ ناز فاسٹ بولر این بشپ کا کہنا ہے کہ پاکستان...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 08:18pm

ویسٹ انڈیز سابق مایہ ناز فاسٹ بولر این بشپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تکنیک کو دیکھ کر عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگتی ہے۔

سابق زمبابوین فاسٹ بولر پومی بینگوا کے ساتھ انسٹاگرام لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے این بشپ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بولنگ کرنے کا موقع ملا، وہ تکنیکی طور پر سب سے بہتر تھے اور وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے۔

enter image description here
enter image description here

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میں نے یہی بات بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی بیٹنگ میں دیکھی ہے کہ وہ بھی سیدھے بلے سے کھیلتے ہیں۔

گزشتہ دو سالوں کے درمیان بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ کافی بڑھ گیا ہے کیونکہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں اور ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ میں 45، ون ڈے 54 سے زائد اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 50 سے زائد کی بیٹنگ اوسط رکھتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں 53 سے زائد، ون ڈے کرکٹ میں 59 سے زائد جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی 50 سے زائد کی کیریئر اوسط رکھتے ہیں۔