Aaj News

ہفتہ, جون 01, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی حکومت جلد ختم ہونے کا دعوٰی کردیا گیا۔

پی ٹی آئی حکومت جلد ختم ہونے کا دعوٰی کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے...
شائع 13 اگست 2020 11:24pm

پی ٹی آئی حکومت جلد ختم ہونے کا دعوٰی کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جلد ختم ہوجائے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نہیں لگتا حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، یہ تبدیلی ہے کہ عوام کا غصہ اب ابل رہا ہے، عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ہی پی ٹی آئی حکومت کو خراب معاشی کارکردگی کے سبب شدید تنقید کا سامنا ہے ، جبکہ اس وقت ملکی معاشی اشاریئے بھی اتنے مثبت نہیں ہیں۔