Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

امریکی اخبار نے فیس بک کی بھارت نواز پالیسی بے نقاب کردی

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے فیس بک کی بھارت نواز پالیسی بے...
شائع 16 اگست 2020 08:49am
سائنس

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے فیس بک کی بھارت نواز پالیسی بے نقاب کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کے باوجود فیس بک بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سوشل میڈیا ایپ مالی مفاد کھونے کے خوف سے بی جے پی کے متعصب رہنماؤں کے خلاف اقدام کرنے سے گریزاں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کو مسلمانوں کے قتل پر اکسانے اور مساجد کو منہدم کرنے کی دھمکی دینے والا بی جے پی کا سیاستدان فیس بک اور انسٹا گرام پر اب تک فعال ہے حالانکہ سوشل میڈیا پوسٹس کو مانیٹر کرنے والے، فیس بک اہلکار راجا سنگھ کی پوسٹس کو نفرت آمیز قرار دے چکے ہیں، مگر بھارت میں تعینات فیس بک ایگزیکٹو نے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک ایگزیکٹو انکھی داس نہ صرف بی جے پی حامی ہیں بلکہ نریندر مودی کی تعریف میں آرٹیکلز بھی لکھ چکی ہیں، ان کا موقف ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کے خلاف اقدام سے کمپنی کے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div