Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

سینیٹ کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خالد بزنجو کامیاب

کوئٹہ :بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر حکومتی جماعت...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2020 09:31am

کوئٹہ :بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار محمد خالد بزنجو 38 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،یہ سیٹ سینیٹر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب منعقد ہوئے، جس میں بی اے پی کے امیدوار خالد بزنجو کامیاب قرار پائے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار غوث ﷲ21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےاور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر منیر بلوچ کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔

سینیٹ انتخاب کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے جن میں سے 2 ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد قرار پائے گئے۔

مسلم لیگ ن کے نواب ثنا ﷲ زہری بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے مولوی نور ﷲ نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین اسمبلی میں سے فضل آغا کی وفات کی وجہ سے 64 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا،یہ نشست نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد بلوچستان سے خالی ہوئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div