Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

سولر پینل سے کم دھوپ میں زیادہ بجلی بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

نئی تحقیق نے لوگوں کی مشکل آسان بنا دی
شائع 12 مئ 2024 06:41pm
تصویر: اوٹاوا یونیورسٹی
تصویر: اوٹاوا یونیورسٹی

کینیڈا میں قائم اوٹاوا یونیورسٹی کے محققین نے سولر پینل کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک سادہ لیکن مؤثر طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ شمسی پینلز کے نیچے عکاس سطح رکھنے سے توانائی کی پیداوار میں اضافے اور زیادہ روشنی جذب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سولر پینل کے ریٹ اپریل کے بعد مئی میں مزید گر گئے

اوٹاوا یونیورسٹی کے مطابق، محققین نے پینلز کے نیچے ”مصنوعی گراؤنڈ ریفلیکٹرز“ یا انتہائی عکاس سفید سطحوں کو رکھ کر شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا۔

اس سادہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے توانائی کی پیداوار میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک محقق کا کہنا تھا کہ ان ریفلیکٹرز کو براہ راست سولر پینلز کے نیچے رکھنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو، نہ کہ قطاروں کے درمیان لگایا جائے۔

چار اقسام کے دستیاب سولر پینلز میں سے سب سے اچھا کون سا

اوٹاوا یونیورسٹی کی طرف سے مصنوعی گراؤنڈ ریفلیکٹرز پر یہ مطالعہ نیشنل رینیوایبل انرجی لیبارٹری (NREL) کے ساتھ ایک نئی تحقیقی شراکت کا آغاز ہے۔

اوٹاوا یونیورسٹی میں مینڈی لیوس کی اس جاری تحقیق نے وسیع فوائد کا وعدہ کیا ہے۔

سولر پینل فلم جسے کہیں بھی لگا کر بجلی حاصل کی جاسکتی ہے

مینڈی لیوس بتاتی ہیں کہ چونکہ دنیا کے چار فیصد زمینی علاقے ریتلے صحراؤں پر مشتمل ہیں، اس لیے یہ چھوٹی سی موافقت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر شمسی توانائی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کر سکتی ہے۔

Solar panels

Ottawa University

Increase Solar Panel Efficiency