Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شاہین شاہ نے 4 گیندوں پر 4 بلے بازوں کو بولڈ کردیا، ویڈیو دیکھئے

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین...
شائع 21 ستمبر 2020 05:24pm

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں، ہیمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم مڈل سیکس کے پرخچے اڑادئیے۔

ایک، دو، تین اور یہ چار شاہین شاہ آفریدی نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو بولڈ کرکے دھوم مچادی۔ جون سمپسن، اسٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انہوں نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں مجموعی طور پر 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔ ویڈیو دیکھئے۔

enter image description here