Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ملازمت میں توسیع مسترد

نیب کی جانب سے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع ...
شائع 29 ستمبر 2020 08:04pm

نیب کی جانب سے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز وزارت قانون نے مسترد کردی ہے۔

چیرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز نیب کی جانب سے دی گئی تھی۔ ‏ تاہم وزارت قانون نےتوسیع کیلئے نیب کی تجویزمسترد کردی۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق ڈپٹی چیئرمین اورپراسیکیوٹر جنرل کی توسیع کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے۔

:دوسری جانب احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاجبکہ ان کی بیٹی جویریہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اوران کے اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے۔

شہباز شریف نے عدالت میں اپنے حق میں مقدمہ خود لڑتے ہوئے بیان دیا کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے انصاف نہیں ہو رہا، جب والد کی جانب سے اثاثے تقسیم ہوئے، اس وقت وہ جلاوطن تھے،جب ملک واپس آئے تو سو فیصد اثاثے بچوں کو منتقل کر دیئے، ان کمپنیوں میں ڈائریکٹر تھا نہ ہی کوئی پارٹنر ۔

شہبازشریف نے بتایا کہ اپنے خاندان کی فیکٹریاں ہونے کے باوجود انہوں نے گنے پر سبسڈی نہیں دی،2017 میں چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی مگر پندرہ روپے سبسڈی نہیں دی،ایتھانول پر 2روپے فی لٹر ایکسائز ڈیوٹی لگائی تھی،پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے اس ڈیوٹی کو واپس لے لیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف سے اہم معاملات پر تفتیش باقی ہے، کل شہباز شریف سے جو سوالات پوچھے انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔