Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

یو اے ای سے پاکستان داخل ہونے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے پاکستان داخل ہونے والے ...
شائع 02 اکتوبر 2020 09:10am

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے پاکستان داخل ہونے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ لازمی کرنا ہوگا ،پاکستان سول ایوی ایشن کے نئے قوانین کا اطلاق 31دسمبر 2020تک جاری رہے گا۔

متحدہ عرب امارات سے پاکستان داخل ہونے والے مسافروں کلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سفارت خانہ ابوظہبی کے اعلان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یو اے ای سے پاکستان جانے والے مسافروں کلئےا نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ۔

جن کے مطابق کورونا کے منفی ٹیسٹ پر ہی بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا،96گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ اور سفری معلومات گورنمنٹ آف پاکستان کے جاری کردہ ویب پورٹل پر درج کرانا ہوں گی۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے نئے قوانین کا اطلاق 31دسمبر 2020تک جاری رہے گا۔