Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی: کراچی کے 6شادی ہال اور 103ریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کی کورونا...
شائع 02 اکتوبر 2020 12:16pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں،کراچی کے 6شادی ہال اور 103ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے ، دونوں شعبے ہی وباء کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔

شہر قائد میں کورونا بڑھ رہا ہے جبکہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں6 شادی ہال اور103ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو سختی کرنے کی ہدایت جاری کی کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبے ایس او پیز اور انتظامیہ گائڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اعلامیہ کے مطابق ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کورونا وبا ءکے پھیلاؤ کے 2مراکز ابھر کر سامنے آئے ہیں،خلاف ورزی پر کاروبارسیل کیا جائے ۔

وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے ذریعے وبا ءکے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم چند افراد کے غیرذمہ دارانہ رویے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔