Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کراچی:ضلع وسطی کے48 مقامات پر 2ہفتے کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا کے وار جاری ہیں، ضلع وسطی کے 48مقامات پر 2ہفتے...
شائع 02 اکتوبر 2020 12:43pm

کراچی میں کورونا کے وار جاری ہیں، ضلع وسطی کے 48مقامات پر 2ہفتے کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، نارتھ ناظم آباد کے 21اور نارتھ کراچی کے 4مقامات شامل ہیں۔

سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی،کراچی پھر کورونا کاگڑھ بننے لگا، کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

کوروناکیسز کم ہوئےتولوگوں نے ماسک پہنناچھوڑ دیا، سماجی فاصلہ نظرانداز کیا، جس کا نتیجہ سامنے آنے لگا،تجارتی مراکز ہوں یا عوامی مقامات؟ شہریوں کا رویہ کورونا ایس او پیز کےلحاظ سےانتہائی مایوس کن دکھائی دے رہا ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے باعث ماہ ستمبر میں 90 افراد جان سے گئے، کورونا سے بچنے کیلئے چند افراد احتیاط کررہے ہیں لیکن یہ کافی نہیں۔

کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع وسطی کے 48مقامات پر 2ہفتے کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، نارتھ ناظم آباد کے 21اور نارتھ کراچی کے 4مقامات شامل ہیں۔

کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے تمام افسران کو پابند کردیاگیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیا ءکی دکانوں کے سوا تمام کاروبار بندرہیں گے جبکہ خلاف وروزی پربہادر آباد، جمشید کوارٹر اور برنس روڈ پر متعدد ہوٹل سیل کردیئے گئے۔

کورونا کیسز میں دوبارہ اضافے کے بعد انتظامیہ ان ایکشن

کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافے کے بعد انتظامیہ ایکشن میں آگئی، سب ڈویژن سول لائن سے 7 اورسب ڈویژن صدرسے بھی کوروناکے7 کیسزسامنےآنے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔

کوروناکیسزسامنے آنے پرانتظامیہ ایکشن میں آگئی منگھوپیر یوسی8کے بعد ڈی ایچ اے کریک وسٹا اپارٹمنٹ اور صدر عسکری3 میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے کی بھی اجازت نہیں۔

ڈی ایچ اے کریک وسٹا اپارٹمنٹ میں کام کرنے کیلئے آنے والوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دے جارہی ۔

ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے جہاں ایک طرف مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے وہیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف علاقوں میں ریسٹورینٹس کو بھی سیل کرنے کا عمل جاری ہے۔