تحریک انصاف یوٹرن کا افتتاح کرنے پر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی
حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے "یوٹرن" کا افتتاح سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے حال ہی میں اسلام آباد کے علاقے میں تعمیر کیے جانے والے یوٹرن کا افتتاح کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ایک سڑک پر تعمیر کیے جانے والے یوٹرن کا افتتاح کیا جانا ان کیلئے مذاق کا نشانہ بننے کا باعث بن گیا۔
رکن قومی اسمبلی نے گزشتہ ماہ اس یوٹرن کا افتتاح کیا، جس کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اپنے فیصلے سے بار بار یو ٹرن لینے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اسی لیے اب جب علی نواز اعوان کی جانب سے ایک سڑک پر تعمیر کیے جانے والے یوٹرن کا افتتاح کیا گیا، تو انہیں طنز کا نشانہ بنایا گیا۔
Comments are closed on this story.