نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی...
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کردیے گئے ۔
نوازشریف کو بذریعہ اشہتار چوبیس نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔ جس کی تعمیل نہ ہو سکی ۔
تاہم لندن کے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے سے متعلق وفاق کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگیا تو اب آپ کو اور کیا چاہیے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نواز شریف کے جاری کردہ اشتہار کی کاپی عدالت کے سامنے بھی پیش کی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.