Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان...
شائع 20 اکتوبر 2020 10:42am

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کی جانب سے کئے جانے والے جلسے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور جلسہ انتظامیہ کے درمیان 28 نکاتی معاہدہ طے پایا تھا لیکن جلسہ کےروز شرکا ءاور انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کی بھرپور خلاف ورزی کی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مدعیت میں جلسہ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی،آئنی اداروں کیخلاف تقاریر، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، سڑکیں بلاک کرنے، سزا یافتہ افراد کا تقاریر کرنا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔

مقدمے میں جلسہ انتظامیہ ایم این اے خرم دستگیر،ایم این اے محمود بشیر ورک اور ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ کو نامزد کیا گیا ہے ۔

مقدمے میں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن تھانوں کی حدود میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے وہاں مقدمات درج کئے جائیں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div