Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شیر افضل مروت نے وقاص اکرم کو چئیرمین پی اے سی بنائے جانے کی تردید کردی

خان صاحب نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا،رہنما پی ٹی آئی
شائع 06 مئ 2024 04:51pm

پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی جگہ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلہ پر شیر افضل مروت کا ردعمل سامنے آگیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو ان کے فیصلے سے آگاہ کروں گا، خان صاحب نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا، نہ کمیٹی اجلاس سے آگاہ کیا نہ ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

شیر افضل مروت نے ٹوئٹ کیا کہ کل عمران خان سے ملاقات میں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی کو 3 افراد کو ہائی جیک کرنے نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانےکا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چئیرمین پی اے سی کا معاملہ میرے علم میں نہیں، میں کسی نئے تنازع میں نہ خود پڑنا چاہتا ہوں نہ پارٹی کو ڈالنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو حکم ہو گا اس کی تعمیل کریں گے، شیر افضل کو کسی نے مسترد نہیں کیا وہ پارٹی کے اسٹار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ میرے اور مروت کیلئے قابل احترام ہوگا۔

pti

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)