باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں قدم...
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں آکر بہتر انداز میں ملک کی خدمت کرسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں کام کرکے پاکستان کو ایک اچھی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پرانے دوست فلپائن کے مینی پیکیو بھی سیاست میں آکر ملک کی خدمت کررہے ہیں، میں بھی پاکستان کیلئے ایسا ہی کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
سیاست میں آنے کے بڑے فیصلے پر انہوں نے اپنے فالوورز سے رائے بھی مانگ لی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.