Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم کا دبنگ بیان سامنے آگیا

انگلینڈ سیریز سے کھلاڑیوں کا ورلڈکپ میں مورال کیسا ہوگا؟ قومی آل راؤنڈر نے بتادیا
شائع 20 مئ 2024 08:39pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ سیریز میں کامیابی کو ہدف بنا لیا اورکہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے ورلڈ کپ میں ہائی مورال کے ساتھ جانے کے خواہش مند ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتیں۔

انگلیڈ کے شہر لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ کے دفاعی چیمپیئن ہونے کا ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری کوشش پوری ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز میں ان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کریں۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جائیں گے، سیریز جیتنے سے ورلڈ کپ میں ٹیم کا مورال بہتر ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ انگلینڈ اپنی کنڈیشنز میں ایک سخت حریف ہے، انگش ٹیم کو ہرانے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ہم لوگ بالکل مختلف انداز کے ساتھ کھیلیں گے اور سب کو نظر آئے گا، جوفرا آرچر کے آنے سے انگلینڈ ٹیم کی بولنگ مضبوط ہوئی ہے ، ہمارے پاس بھی حارث رؤف ایکسٹرا پیس کا بولر ہے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے متعلق عماد وسیم نے کہا کہ گیری کرسٹن سے پہلی ملاقات بہت اچھی رہی،عماد ملاقات میں تو گیری کرسٹن بہت اچھے لگے ہیں لیکن ایک دن میں تو کچھ نہیں بتا سکتے کہ وہ کیسے لے کر چلیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیلنے کا انداز بدلا، اسی طرز کی کرکٹ اب کھیلیں گے۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی فل سٹرنتھ کیساتھ کھیل رہے تھے، یہ اچھا ہوا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم نے تمام تجربات کرلیے۔

England

Pakistan Cricket Team

t20 series

pak vs eng

leeds

pak vs england

imad waseem