Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

راشد نسیم نے 48 گھنٹے میں 20 عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

راشد کے مجموعی ریکارڈ کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔
شائع 20 مئ 2024 05:44pm

ریکارڈ بریکر کے نام سے جانے جانے والےراشد نسیم نے 48 گھنٹے میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ راشد نسیم نے پہلے دن 9 اور اگلے روز 11 ریکارڈ توڑے۔

راشد نسیم نےماشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت کے دو ریکارڈ توڑے ڈالے اور پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بھی بنائے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹیگری، ایک ریکارڈ نی اسٹرائیک، ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا بنایا، یک ریکارڈ ایلبو اسٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری میں قائم کیا۔

راشد نسیم کی عالمی ریکارڈ توڑے کی فہرست

  • پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلوز پہن کر 392 کے مقابلے میں 350 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا۔

  • دوسرا پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1 کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑ دیا۔

  • تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172 اخروٹ کہنی سے توڑے۔

  • چوتھے ریکارڈ میں 3 منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا راشد نسیم نے 882 کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

برطانیہ کی بھوری فیملی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  • پانچویں ریکارڈ میں امریکا کے اجوال شرما کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا۔

  • چھٹے ریکارڈ میں راشد نسیم نے مکوں کی مدد سے ایک منٹ میں 100 غبارے پھاڑ دیے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا۔

  • ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159 مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا۔

بھارتی خاتون نے دُنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کردیا

  • نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195 مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201 مرتبہ چلا کر توڑ دیا۔

  • 10 ویں ریکارڈ میں ہاتھ میں انڈا پکڑ کر جرمنی کے ریکارڈ 252 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 290 اخروٹ توڑے اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

  • 11 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے ماتھے کے ساتھ ایک منٹ میں 119 پینسل توڑ ڈالی۔

  • 12 وین ریکارڈ میں مکے کی مدد سے چاپ اسٹک کے امریکا کے ریکارڈ کو توڑا۔

چار ماہ کی بھارتی بچی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈال

  • 13 ویں ریکارڈ میں ماتھے سے 77 یارڈ اسٹک اور 14 ریکارڈ میں سر سے 29 کے مقابلے میں 39 کولڈ ڈرنک کی بوتل کرش کیں۔

  • 15 ویں ریکارڈ میں 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 103 جمنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا۔

  • 16ویں ریکارڈ میں ایک کلو وزن کے ساتھ فل ایکس ٹینشن پنچ کا ریکارڈ توڑا۔

  • 17ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے 11 ماربل ٹایئل کو چکنا چور کر دیا اور کہنی کی مدد سے ماربل ٹائیل کو توڑا۔

9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گائیکی کا عالمی ریکارڈ قائم

  • 18 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے انگلینڈ سے نن چکو کا ریکارڈ چھین لیا، 186 کے مقابلے میں 191 مرتبہ نن چکو کو گھمایا۔

  • آخر میں 19 ویں اور 20 ویں ریکارڈ میں ککس کے ساتھ بوتل کیپ اوپن کرنے کے دو ریکارڈ اپنے نام کیے۔

خاتون نے دل دہلا دینے والا کرتب کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم امریکا، جرمنی، بھارت، سوئزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کےعالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

world record

gunnies book of the Record

INTERESTING REMARKS