Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

مریم نواز کے کمرے پر دھاوا ۔ ۔ ؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھادیا

کراچی میں مریم نواز کے کمرے میں پولیس کے زبردستی داخلے پر ...
شائع 21 اکتوبر 2020 09:54pm

کراچی میں مریم نواز کے کمرے میں پولیس کے زبردستی داخلے پر سوالات اٹھادئے گئے ہیں۔

مریم نواز کے کمرے پر دھاوا کس کے حکم پر بولا گیا؟ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سوال اٹھادیا۔

انہوں نے کہا آئی جی سندھ کو بھی اغوا اس لیے ہی کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ کیوں ہوا، انکوائری رپورٹ کا حصہ بنایا جائے۔ اس کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی۔

پہلے پولیس نے زبردستی ہوٹل میں داخل ہوکر مریم نواز ںے گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت کرانے سے انکار کردیا ہے، مریم نواز نے یہ فیصلہ ن لیگ کی مرکزی قیادت سے رابطے کے بعد کیا. مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک تھے۔ دوسری جانب گرفتار رہنما نون لیگ اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اس وقت تھانہ عزیز بھٹی میں ہیں، ان کی وکلا سےملاقات بھی کرائی گئی ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر سے وکالت نامہ پر دستخط کرا لئےگئے ہیں، کیپٹن صفدر پر جو دفعات لگائی گئیں وہ قابل ضمانت ہیں، کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی پر ضمانت ہوجائے گی۔ کیپٹن صفدر کو آج کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، عدالت کے باہرسیکیورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ سٹی کورٹ کےباہرپولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، ڈنڈا بردار اہلکار بھی عدالت کے اطراف تعیناتکئے گئے ہیں۔