Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

شہباز اور حمزہ کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش نہ کرنے کا تحریری حکم جاری

لاہور:احتساب عدالت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے...
شائع 20 نومبر 2020 11:35am

لاہور:احتساب عدالت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش نہ کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہورکی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا جائے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظت کیلئے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں، آئی جی، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا انتظام کریں۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ونگ کے مطابق ان کے پاس بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں ہے، جوڈیشل ونگ کے مطابق بکتر بند گاڑی میں اہم شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے، جوڈیشل ونگ کے مطابق پنجاب بھرمیں 29 بکتر بند گاڑیاں ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی انتقامی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔