Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

پشاور: پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ کرنیکا اعلان

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن پر...
شائع 20 نومبر 2020 07:13pm

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن اصلاحات کی بات کر رہے ہیں۔ گلگت میں سیاسی انجینئرنگ چل رہی ہے، پی ڈی ایم کا پشاور میں تاریخی جلسہ شیڈول کے مطابق اور ضرور ہوگا۔ اس ملک کو کوڈ 19کی بجائے کوڈ 18سے زیادہ خطرہ ہے۔

پیپلز پارٹی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کی۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس وقت ملک میں سویلئن بالادستی کا جنگ لڑ رہا ہے۔ سلیکٹڈ اب نئے ہر بے استعمال کررہے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ این آر او نہ دینے والوں کو اب ڈائیلاگ یاد آگئے۔ کورونا کو عام سی فلو سمجھنے والوں کو اب کورونا بھی یاد آیا۔ جب کورونا عروج پر تھا تو انہوں نے سب کچھ کھول دیا۔ یہ کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاش حکومت اپنی طاقت کا مظاہرہ مہنگائی کم کرنے پر لگالیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہے،محسن داوڑ کے حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کریگا۔