Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

کورونا، ملک میں دو کروڑ افراد کو ویکسین فراہم کرنیکا عندیہ

چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق کا کہنا ہے کہ عالمی ریڈ کراس نے...
شائع 20 نومبر 2020 09:58pm

چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق کا کہنا ہے کہ عالمی ریڈ کراس نے پاکستان کو کوویڈ ویکسین تقسیم گروپ کا وائس چیرمین مقرر کیا ہے، پاکستان میں دو کروڑ افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی،سعودی عرب نے دو ہزارپاکستانیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین ہلال احمر ابرارالحق نے کہا کہ عالمی ریڈ کراس نے پاکستان کو کوویڈ ویکسین تقسیم گروپ کا وائس چیرمین مقررکیا ہے، پاکستان میں دو کروڑ افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی ۔

چیرمین ہلال احمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے دو ہزارپاکستانیوں کی واپسی کے احکامات جاری ہوگئے ہیں، واپس آنے والے پاکستانیوں کا پہلے کورونا ٹسٹ ہوگا۔

ابرار الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو خصوصی پرواز پر واپس لایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورس عودی عرب کے ہلال احمر پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے ۔