Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'فضل الرحمان کے دوغلے پن سے مقاصد حاصل نہیں ہونگے'

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فضل...
شائع 29 دسمبر 2020 07:49pm

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فضل الرحمان کے دوغلا پن سے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔ گڑھی خدا بخش میں مریم نواز نے ٹکریں مار کر لیگی کارکنوں کے سینے چھلنی کر دئیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم سربراہان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری نے فضل الرحمان پر واضح کر دیا کہ وہ ڈکٹیٹ نہ کریں۔ فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا بیانیہ دفن کر دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عام معاشرے کی عورت کو سیاست میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملا۔ کنیزیں اور درباری خواتین عام عورت کا راستہ روکتی ہیں، دیگر لیگی خواتین بھی مریم نواز سے کم صلاحیتیں نہیں رکھتیں۔

معاون خصوصی کا عورتوں کو باصلاحیت بنانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے ریجن میں اندرا گاندھی، حسینہ واجد، بینظیر بھٹو شہید کی صورت میں خواتین حکمرانوں نے صلاحتیوں کو منوایا۔

Maryam Nawz

PDM

pdm chief

Firdous Ashiq Awan

Fazlur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div