Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستان آسان حریف نہیں، ہیڈ کوچ جنوبی افریقی ٹیم مارک باؤچر

کراچی: جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ پاکستان...
شائع 16 جنوری 2021 07:01pm

کراچی: جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ پاکستان آسان حریف نہیں، انہیں ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچز بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہیں، لہٰذا انہیں اپنی بیٹنگ لائن اپ سے بہتر کھیل کی امید ہے، حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں لمبی اننگز کھیلنے سے بلے بازوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔

مارک باؤچر نے مزید کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن اپ کو ہوم ایڈوانٹیج ہوگا، لہٰذا یہ سیریز ہمارے بلے بازوں کی تکنیکی صلاحیتوں کا امتحان ہوگی تاہم جو بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر وقت گزارے گا اس کیلئے رنز بنانا آسان ہوتا چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے فاسٹ بولرز کو وکٹیں حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ ایک طویل عرصہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوئی، لہٰذا تمام کھلاڑیوں کو پرعزم اور فوکس رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے، انہیں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div