Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈاپر50ہزار روپے جرمانہ کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں بار بار التوا ءمانگنے...
اپ ڈیٹ 09 فروری 2021 03:43pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں بار بار التوا ءمانگنے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر50 ہزار روپے جرمانہ اور 24 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی، فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن کی جگہ معاون وکیل حسنین علی چوہان پیش ہوئے اور کارروائی مؤخر کرنے کی ستدعا کی۔

وکیل کی عدم موجودگی پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا، ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کسی عدالت کی کارروائی سے مشروط نہیں، پاور آف اٹارنی لے آئیں، بیان ریکارڈ کر کے فیصلہ سنا دیتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ متعدد مرتبہ جواب جمع کرانے کا موقع دیا گیا، مزید التوا ءکی درخواستیں مسترد کرتے ہیں،فیصل واوڈا کے عدم تعاون پر الیکشن کمیشن تحقیقاتی اداروں کی مدد لینے پر غور کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے معاون وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا جبکہ کیس میں بار بار التوا ءمانگنے ہر فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا اورکیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

fine

Federal Minister

Faisal Wada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div