Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

چترالی ڈاکٹر کی کتاب "بیسٹ آپتھلمولوجی بُکس" کی فہرست میں شامل

ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر کی کتاب کو "بُک اتھارٹی" کی جانب سے "Best...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2021 11:48am

ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر کی کتاب کو "بُک اتھارٹی" کی جانب سے "Best Ophthalmology Books of All Time" کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

چترال سے تعلق رکھنے والی آنکھوں کی سرجن، ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ "بُک اتھارٹی" کی فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی ڈاکٹر بن گئیں۔ ان کی کتاب کا عنوان "آپٹکس میڈ ایزی: دی لاسٹ ریویو آف کلینیکل آپٹکس" ایمیزون کی تین بہترین فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔

بک اتھارٹی نان فکشن کتابوں کے لئے سفارشات کا دنیا کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو اپنے قارئین کو مختلف عنوانات پر بہترین کتابیں ڈھونڈ کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کتاب آپتھلمولوجی کے طلباء کے لئے آخری منٹ میں نظر ثانی کے آلے کے طور پر لکھی گئی ہے۔

ڈاکٹر سیرنگ کا تعلق چترال کے علاقے یارخون سے ہے اور انہوں نے آغا خان یونیورسٹی ، کراچی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ فی الحال آئرلینڈ سے "سرجیکل آپتھلمولوجی میں اپنی مہارت مکمل کررہی ہے۔ ڈاکٹر زبیدہ نے آغا خان یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی اسپیشلائزیشن شروع کرنے سے پہلے دو سال سے زیادہ اپنے آبائی شہر میں خدمات انجام دینے کو ترجیح دی۔

Amazon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div