Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

روسی لڑاکا طیارہ کی ایجیکشن اچانک فعال، 3 پائلٹ ہلاک

روس کے نیوکلئیر بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل لڑاکا طیارے سے تین...
شائع 24 مارچ 2021 11:14am

روس کے نیوکلئیر بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل لڑاکا طیارے سے تین پائیلٹ گر کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس طیارے کی کسی حادثے کی صورت میں باہر نکلنے کی نشستیں (ایجیکشن سیٹ) اچانک فعال ہوگئی تھیں۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو دارالحکومت ماسکو سے جنوب مغرب میں 145 کلومیٹر دور واقع کالوگا ریجن میں ایک فوجی ائیربیس پر پیش آیا ہے۔

بیان کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار ٹی یو-22 ایم 3 کا عملہ ایک تربیتی مشن کی تیاری کررہا تھا۔ اس دوران اس کا ایجیکشن نظام (اچانک کودنے کا نظام) فعال ہوگیا اور اس نے عملے کو حادثاتی طور پر باہر پھینک دیا۔

وزارت نے کہا ہے کہ طیارہ زیادہ بلندی پر نہیں تھا، اس لیے پیراشوٹ نہیں کھل سکےاس کی وجہ سے عملہ کے تین ارکان گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے اور وہ پھر چل بسے ہیں۔ واقعے کی سرکاری تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ٹی یو-22 ایم 3 روس کا سپرسانک دو انجنوں کا طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بمبار ہے۔ یہ لڑاکا طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

crash

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div