Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا کیسز کی مثبت آنے کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی،اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک...
شائع 06 اپريل 2021 01:54pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک میں سخت ایس اوپیز اور سرحدی لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے، کورونا کیسز کی مثبت آنے کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا لہر، سخت ایس اوپیز اور سرحدی لاک ڈاؤن کےاثرات سامنےآنےلگے، ابتدائی طور پر کیسزکی مثبت آنے کی شرح میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں، گزشتہ 2 ہفتےکی وجہ سےاموات کی شرح کچھ وقت بلندرہ سکتی ہے تاہم شہری ایس اوپیزپرعمل کریں اور محفوظ رہیں۔

اسد عمر نے مزیدکہا کہ اب تک رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے، جن میں 6لاکھ ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد کے 14لاکھ افراد شامل ہیں ، 50 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹر کرالیں۔

NCOC

lockdown

SOPS

asad umar

اسلام آباد

Positive

Corona Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div