Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب: مختلف شہروں میں احتجاج ختم

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کروا دئیے گئے۔ لاہور...
شائع 15 اپريل 2021 09:52pm

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کروا دئیے گئے۔

لاہور میں صرف ایک مقام پر مذہبی جماعت کا احتجاج جاری ہے۔ چار روز کے دوران جھڑپوں میں دو پولیس اہلکار شہید اور چھ سو کے قریب زخمی ہوئے۔

شہر لاہور کے 20 مقامات پر ہونے والا احتجاج، اب ایک مقام پر محدود کر دیا گیا۔

پولیس اور رینجرز نے رات گئے شنگھائی پل فیروزپور روڈ اور صبح کے وقت داروغہ والا چوک سمیت مختلف مقامات پر کارروائی کر کے دھرنے کے شرکا کو منتشر کر دیا۔

سیف سٹی کے مطابق ملتان روڈ پر یتیم خانہ چوک کے قریب تاحال دھرنا جاری ہے۔

چار روز تک احتجاج کے دوران مخلتف جگہوں سے قومی شاہراہ بلاک ہونے کے باعث لاہور، ملتان، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولپور، رحیم یار خان سمیت کئی شہروں کے درمیان منقطع رہنے والا زمینی رابطہ مکمل بحال ہو گیا۔ شیخوپورہ میں تمام راستے کلئیر کروانے کے بعد ڈی پی او کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

مذہبی جماعت کے کارکنوں سے جھڑپوں کے دوران لاہور پولیس کے دو اہلکار شہید اور 125 زخمی جبکہ پنجاب بھر میں زخمی افسران اور اہلکاروں کی تعداد 592 ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرین کے خلاف درجنوں مقدمات درج کئے گئے۔

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div