Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت کا پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک تمام...
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2021 02:52pm

اسلام آباد:حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بندرکھنےاور9ویں سے 12ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کےساتھ کھولنےکافیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم اور صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے گئے، جس کے مطابق متاثرہ اضلاع میں9نویں سے 12ویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی، وفقے وقفے سے کلاسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کے بورڈ امتحانات کی تیاری کروانا ہے،9ویں سے 12ویں جماعت تک کے امتحانات بورڈ کی اعلان کردہ نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، مئی کے چوتھے ہفتے سے پہلے امتحانات نہیں لئے جاسکیں گے۔

شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رہیں گے، جامعات میں داخلوں کا شیڈول امتحانات کے ٹائم ٹیبل کے مطابق طے کیا جائے گا، متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز آن لائن کلاسز جاری رکھیں گی،8 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں یونیورسٹیز کو کھولا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اے اے ایس، او لیول اور آئی جی سی ایس سی امتحانات اعلان شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق کروانے کا متفقہ فیصلہ ہوا،امتحانات میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا ملتوی نہیں کئے جائیں گے۔

اسلام آباد

Shafqat Mehmood

تعلیم

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div