Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کوئٹہ دھماکا: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

اسلام آباد:کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی ...
شائع 22 اپريل 2021 10:47am

اسلام آباد:کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اورتمام افسران کو فیلڈمیں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں جناح روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں میں ہونے والے دھماکے کے بعداسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز مصطفیٰ تنویر نے تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی ۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ موبائل ناکوں پر بھی مشکوک گاڑیوں کوچیک کیا جائے، مشکوک افراداور گاڑیوں پر نظر رکھی جائے۔

اسلام آباد

security

security high alert

Quetta Blast