Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی آئندہ جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانےکی تیاری کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو آئندہ جمعہ کو سرکاری ...
شائع 17 مئ 2021 07:06pm

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو آئندہ جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کےلئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ جمعہ کو اسرائیلی بربریت کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز آنے پر وزیراعظم نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کے لئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں شہبازشریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں۔ کسی سےذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔ قانون کی حکمرانی کےلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ کوروناوباءکے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔ برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔خطے میں سب سے کم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیئے اور آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔

pm imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div