Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شہبازشریف کا درخواستیں واپس لینے کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کے معاملے میں...
اپ ڈیٹ 22 مئ 2021 10:11pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کے معاملے میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کےلئے دائر درخواستیں واپس لینے کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے اور فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق درخواستیں واپس لینے کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے درخواست ان کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دائر کی ہے۔

شہباز شریف کی قانونی ٹیم یہ درخواستیں واپس لے کر ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کرے گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے شہباز شریف کو آٹھ ہفتوں کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی تھی جس کے بعد وہ ایئر پورٹ پہنچے لیکن انہیں جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔

شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

shahbaz sharif