Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا...
اپ ڈیٹ 30 مئ 2021 10:04am

اسلام آباد:نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی،30مئی سے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں پارکس، تفریحی مقامات اور سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں ایس او پیز عمل درآمد اور ویکسی نیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ مثبت کورونا رپورٹ کی صورت میں مسافروں کو قرنطینہ کا مربوط نظام بنایا گیا ہے،یو اے ای سے آنے والے مسافروں کو مخصوص لیبارٹریز کا کورونا منفی ٹیسٹ لازمی لانا ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

این سی او سی نے آزاد کشمیر، جی بی اور کے پی ریسٹورنٹس میں یکم جون سے 50 سال سے زائد سیاحوں کا بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رہنا ممنوع قرار دیا گیا۔

این سی او سی نے یکم جولائی سے 30 سال سے زائد عمر سیاحوں کیلئے بھی ویکسی نیشن سرٹیفیٹی لازمی قرار دیا ہے جبکہ تعلیمی سیکٹر میں تسلسل برقرار رکھنے کے عم اساتذہ کی10 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ،18 سال سے زائد عمر اساتذہ کو ملک بھر میں واک ان ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 10ویں اور بارویں جماعتوں کیلئے امتحانات بالترتیب 23 جون اور 29 جولائی سے شروع ہوں گے، امتحانات کی تیاری کیلئے صوبے 10ویں اور بارویں کی کلاسز کا آغاز 31 مئی سے کرسکتے ہیں۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں پارکس، تفریحی مقامات اور سوئمنگ پول آج سے کھل سکیں گے۔

NCOC

asad umar

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

Vaccination

Exams

metric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div