Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نےبھی اسکولز کھولنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں

پشاور:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی اسکولز کھولنے کیلئے...
اپ ڈیٹ 30 مئ 2021 11:46am

پشاور:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی اسکولز کھولنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں، ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کےمطابق سرکاری اور نجی اسکول کے اساتذہ اور عملہ 5جون تک قریبی سینٹرز میں ویکسین لگوائیں،تصدیق کے بعد ویکسین لگوا کر ایس ایم ایس کے ذریعے سرٹیفکیٹ وصول کریں گے۔

ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی استاد یا عملے کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

KPK

corona vaccine

peshawar

schools reopen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div