Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'مہنگائی کا سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے'

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا حکومت...
شائع 02 جون 2021 05:40pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا حکومت کےمعاشی اعداد وشمار پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مئی میں مہنگائی 17 فیصد اور اپریل میں 21 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی،5 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھوک اور افلاس نے غریبوں کے گھروں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور آٹا، دالیں، سبزی، گوشت، خوردنی تیل، بجلی گیس سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، اس مہنگائی سے عام لوگ، مڈل کلاس پس کر رہ گئی ہے۔ ایک سال میں غریب عوام کے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں اور نااہلی کے سبب مہنگائی کا سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے۔ 2013 سے 2018 میں غربت میں کمی کی مسلم لیگ (ن) کی پانچ سال کی محنت 3 سال میں ضائع کردی گئی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں 2 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت سے نکالا تھا، مافیاز کے پیٹ بھرنے والی حکومت نے پانچ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے دھکیل دیے ہیں۔

shahbaz sharif