Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'بجٹ سے متعلق حکومت کے اعداد وشمار الفاظ کا گورکھ دھندھا ہیں'

مسلم لیگ ن نےپی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کوناکام...
شائع 03 جون 2021 08:45pm

مسلم لیگ ن نےپی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کوناکام اورکارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا۔ ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے آئندہ بجٹ سے متعلق حکومت کے اعدادوشمارکو الفاظ کا گورکھ دھندھا قرار دےدیا۔

مسلم لیگ ن کے زیراہتمام پری بجٹ سیمیناراسلام آباد میں ہوا جس میں موجودہ حکومت کی تین سالہ معاشی کارکردگی پر کڑی تنقیدہوئی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان تین برسوں میں مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی۔بجٹ سے متعلق حکومت کے اعداد وشمارالفاظ کا گورکھ دھندھا ہیں۔حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم کو معیشت کی الف ب تک نہیں آتی۔سوالات اٹھ رہے ہیں ملک میں مہنگائی اور پریشانی کیوں بڑھ رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان کو 2020 تک 6 فیصد پرترقی کرتا دیکھ رہا تھا مگر اس حکومت کی نااہلی کے باعث معاشی نقصان ہوا۔

محمد زبیر عمر نے کہاکہ جب ٹیم ناکام ہوجائے تو اصل ناکامی کا ذمہ دارکپتان ہوتا ہے۔

سیمینارسے عائشہ غوث پاشا،مفتاح اسماعیل،انجینئرخرم دستگیر اور بلال اظہر کیانی نے بھی خطاب کیا۔

shahbaz sharif