Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصطفیٰ کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )کے چیئرمین...
اپ ڈیٹ 04 جون 2021 11:07am

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے مصطفیٰ کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے مصطفیٰ کمال کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنادیا اور سلمان مجاہد بلوچ کی درخواست کوناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

پی ایس پی سربراہ کیخلاف ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے درخواست دائر کی تھی درخواست گزار کاکہناتھا کہ مصطفی کمال 1994 سے 2002 تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ملازمت کرتے تھے ،مستقل غیر حاضری مس کنڈکٹ پر مصطفی کمال کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف شخص کسی بھی عوامی عہدے یہ الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل ہوتا ہے،اس کے باوجود مصطفی کمال نے پی ایس 117 اور سٹی ناظم کیلئے الیکشن لڑا،مصطفی کمال کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا کاغذات نامزدگی بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی تھا۔

مصطفی کمال آئین کے آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے،مصطفی کمال کی سٹی ناظم اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کو کالعدم قرار دی جائے،مصطفی کمال سے تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں، مصطفی کمال کو پی ایس پی چیئرمین کی حیثیت سے بھی کام سے روکا جائے۔

SHC

karachi

PSP

mustafa kamal