Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ، حکم امتناعی میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کے خلاف...
شائع 10 جون 2021 12:43am

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کے خلاف کیس میں جاری حکم امتناعی میں11جون تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے جہانگیر ترین کی شوگر مل میں کارپوریٹ فراڈ کیس کی سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کا نوٹس جاری کرنے سے قبل پیشگی اطلاع دینا لازم ہے۔

درخواست کے مطابق نوٹس بھیجنے والا اس بات کا مجاز ہی نہیں کہ تفصیلات پوچھ سکے۔ مالی اثاثوں کی جانچ پڑتال متعلقہ ٹیکس آفیسر ہی کر سکتا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے شوگر مل کا آڈٹ کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی۔