Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پھانسی کے بعد سابق جاپانی وزیراعظم کی باقیات کہاں پھینکی گئیں؟

دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی وزیراعظم ہدیکی توجو کی کو جنگی...
شائع 15 جون 2021 08:51am

دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی وزیراعظم ہدیکی توجو کی کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر پھانسی دیدی گئی تھی، تاہم ان کی باقیات کا مقام ایک معمہ تھا۔

لیکن امریکی فوج کی خفیہ دستاویزات کے ذریعے اس سوال کا جواب بھی مل گیا ہے۔ جن میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کہلانے والے جاپانی وزیراعظم توجو کی راکھ کو ایک امریکی جنگی طیارے کے ذریعے بحرالکاہل میں پھینکا گیا تھا۔

امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق توجو کی باقیات کو ایک انتہائی خفیہ مشن کے ذریعے جاپانی شہر یوکوہاما کے ساحل سے تین میل دور سمندر میں گرایا گیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ توجو کے علاوہ چھ دیگر جاپانی حکام کو 1948 میں کرسمس سے عین قبل جنگی جرائم کے الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی۔

انتہائی قوم پرست جاپانی توجو کی موت کو شہادت میں ڈھال کر ہمیشہ کیلئے یادگار بنانے کے درپے تھے۔ یہ دریافت جاپانی تاریخ کے ایک تکلیف دہ باب کو جزوی طور پر بند کر رہی ہے۔

Japan

World War 2

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div