Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں "بھارتی کورونا وائرس" کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد :نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی )کے سربراہ...
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2021 03:53pm

اسلام آباد :نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی )کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، عید کی چھٹیوں میں بے تحاشا احتیاط کی ضروری ہے۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا بڑی تیزی سے پھیلتی ہے اور پاکستان میں اس کے پھیلنے کےخدشات بڑھ رہے ہیں ۔

اسد عمر نےعوام کو جلد سے جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ویکسین نہیں لگوانے والے شہری عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

این سی او سی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں2کروڑ21لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں،جنہوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی انھیں 4 گنا زیادہ خطرہ ہے،عید کی چھٹیوں میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایاکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے ، یومیہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6 فیصد جبکہ کراچی میں شرح 20فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

حکومتی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ بھارتی ڈیلٹا کی بڑھتی شرح کو روکنے کا واحد علاج احتیاط اور ویکسی نیشن ہے۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

Health Minister

Dr Faisal Sultan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div