Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

این سی او سی : اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی

این سی او سی کی جانب سےاندرون ملک ہوائی سفرکیلئےہدایت جاری کردی...
شائع 24 جولائ 2021 08:18pm

این سی او سی کی جانب سےاندرون ملک ہوائی سفرکیلئےہدایت جاری کردی گئی۔

یکم اگست سےاندرون ملک ہوائی سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے گیا گیا۔اٹھارہ سال تک کے مسافرسرٹیفیکٹ کےبغیرسفرنہیں کرسکیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، 14 اگست سے قبل 18 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکیسن لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

سول سیکرٹریٹ لاہور میں کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدرات میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں 40 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پولیو مہم کی طرز پر گلی گلی اور گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویکسینیشن کیلئے ضلع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے، ہدف کو پورا کرنے کیلئے لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ٹیچنگ اسپتالوں کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div