Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سندھ: شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت نے شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو کورونا...
شائع 03 اگست 2021 11:01am

کراچی :سندھ حکومت نے شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایسے افراد جنہیں شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ان کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکام محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کیلئے آنے والے تعلیمی اسناداور ب فارم پر ویکسین لگواسکتے ہیں، کوئی دستاویز نہ ہونے کی صورت پر کسی فرد کو ضمانتی بنایا جاسکتا ہے، زیر استعمال موبائل نمبر پر بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے، ویکسین لگوانے کی یہ سہولت صرف کراچی ایکسپو سینٹر میں فراہم کی جائے گی۔

ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،انسداد کورونا ویکسی نیشن کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ایک روز میں ویکسین لگانے کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی،گزشتہ روز 10لاکھ 72ہزار 342افراد کو ویکسین لگائی گئی،اب تک 3 کروڑ 19لاکھ 29 ہزار 581افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

coronavirus

karachi

corona vaccine

sindh govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div