Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لائنل میسی اور بارسلونا کی راہیں 21سال بعد جدا ہو گئیں

ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد اڑے اگئے، ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالر...
شائع 06 اگست 2021 09:35am

ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد اڑے اگئے، ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالر لائنل میسی اور بارسلونا کی راہیں 21سال بعد جدا ہو گئیں۔

فٹبال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملات طے نہ ہو سکے، میسی نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہوا تھااور یہی خیال کیا جارہا تھا کہ اسٹار فٹالر کلب سے مزید معاہدہ کرلیں گے لیکن لائنل میسی اور کلب کے درمیان معاہدہ دوبارہ طے نہیں پاسکا ہے۔

بارسلونا کلب کو خیر باد کہنے کے بعد فٹبال شائقین کو انتظار ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کون سے کلب سے کھیلتا نظر آئے گا۔

بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں تاہم ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے اسٹرکچر کے آڑے آگئے۔

کلب نے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ میسی نے 2000 میں بارسلونا کی یوتھ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

resign

Argentina

Barcelona

Lionel Messi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div