Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی جوش و جذبے سے...
شائع 08 ستمبر 2021 10:37am

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

1965کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

پاک بحریہ کا دب دبا آج بھی دشمن نہیں بھلا پایا، پاک بحریہ کی کامیابیوں کی داستانیں یوں تو بہت طویل ہیں مگر65 کی جنگ میں سمندری حدود کی حفاظت اور بھارتی بحریہ کو اس کے اپنے ساحلوں تک محدود رکھنا دو اس قدر بڑے کام تھے جس پر پورے ملکی دفاع کا دارو مدارتھا۔

آج یوم بحریہ اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے بحری محافظ ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک بحریہ نے 1965کی جنگ کے آغاز پر ہی بھارتی نیوی کو دوارکا کے مقام پر دبوچ لیا، جس پر دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، یہ پاکستان کی قومی اور عسکری تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والا ایک عظیم واقعہ ہے۔

آپریشن میں ایک جانب تو بھارت کا کراچی پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تو دوسری جانب 2بھارتی افسر اور 13 سیلزر ہلاک ہوئے، رن وے کو بھی مکمل طور پر تباہ اور انفراسٹرکچر کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا تھا۔

پاکستان نیوی نے مارچ2019 میں بھارتی آبدوز کے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹارگٹ لاک کرلیا اور تنبیہ کرکے پاکستانی حدود سے نکلنے جانے پر مجبور کردیا، دشمن کیلئے خوف کی علامت پاک بحریہ آج بھی بحری خطوں میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہے۔

اسلام آباد

Celebration

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div