Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد:ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کیلئے پولنگ ...
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2021 11:26am

اسلام آباد:ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

ملک میں 42کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار میدان میں ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر نتائج کا اعلان کریں گے، تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسران سے حاصل کریں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو رہا، اس کے علاوہ راولپنڈی اورپنوں عاقل کےایک ایک وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہو چکا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈزکے الیکشن میں ملک بھر سے 684 آزاد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے بھی 876 امیدوار پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144،پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 اور جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83 امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یو آئی ف کے 25 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات:امیدوار کے انتقال کےباعث پولنگ معطل

لاہور: کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کے دوران ایک امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل معطل کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر7 کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔

کنٹونمنٹ بورڈانتخابات: کلفٹن کےوارڈ نمبر 4سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس گرفتار

کراچی:کنٹونمنٹ بورڈانتخابات کی پولنگ کے دوران ریٹرننگ افسر کلفٹن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

ریٹرننگ افسر کلفٹن نے وارڈ نمبر 4 سے 2جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے جبکہ دونوں جعلی پولنگ ایجنٹ بغیر تصدیقی دستاویزات لیڈیزپولنگ اسٹیشن کے اندرموجود تھے ،دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم

ملتان :کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

ملتان میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 4 میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے کارکن آمنے سامنے آگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ ، مکے اور جتے سے حملے کئے۔

اسلام آباد

Election

security

Polling

contonment board

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div